ہمارے بارے میں

المکتب التعاونی للدعوة و الارشاد و توعیۃ الجالیات فی محافظۃ الغاط ایک تعارف

اللہ کے فضل وکرم سے اس مکتب کی بنیاد سن 1412ھ میں سماحۃ الشیخ مفتئ عام عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ کے ہاتھوں رکھی گئی ، اس کا مقصد امر بالمعروف و نھی عن المنکر کے فریضہ کو بحسن وخوبی انجام دینا، دنیا کے گوشے گوشے تک قرآن و سنت کے پیغام کو عام کرنا ہے ، دعوتی کام حسن ترتیب سے انجام دینے کیلئے مکتب کو کئی شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، جسگی تفصیل اختصار کے ساتہ پیش خدمت ہے ۔

1- ادارہ : اس شعبہ کے تحت مکتب کے جملہ امور چاہے وہ تعلیمی ہوں یا دعوتی ، مالی ہوں یا باہمی ربط سے متعلق ، ان سب کی نگرانی براہ راست ادارہ کرتا ہے ۔

2- عربی کتب خانہ : تعلیم وتعلم کیلئے عربی کتابوں پر مشتمل ایک عظیم کتب خانہ قائم ہے جس سے دعاۃ اور دیگر طلاب علم مستفید ہوتے رہتے ہیں ۔

3- کتب خانہ براۓ جالیات: اس کتب خانہ میں 19 سے زائد زبانوں میں کتابیں موجود ہیں جن سے عام وخاص کی ایک اچہی تعداد مستفید ہوتی رہتی ہے ، مذکورہ دونوں کتب خانوں میں کتابوں کے عاریہ دینے کا نظام بھی ہے نیز جالیات کے کتب خانہ سےتقریبا ہر زبان میں کتابیں زائرین کیلئے بطورھدیہ پیش کی جاتی ہیں ۔

4- کیسیٹ سنٹر: اس سنٹر میں زائد از پندرہ زبانوں میں دینی ودعوتی وتربیتی کیسٹیں اور سیڈیاں دستیاب ہیں جس میں اردو زبان کی سیڈیوں کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے اس سنٹر کے تحت وقتا فوقتا مختلف زبانوں میں کیسٹیں ہدیہ تقسیم ہویی ہیں ،اور اگر فروخت بھی ہوتی ہیں تو خرید قیمت پر فروخت ہوتیی ہیں ۔

5- تربيتی ھال : اس ہال ميں تقريبا تيس آدمی کے بيٹہنے کی جگہ بنائی گئی ھے جس ميں طلبہ کو کبھی دروس اور وڈيوکيسٹوں کے ذريعہ تعليم دی جاتی ھے ۔

6- شعبئہ احصائيات :اس شعبہ کے تحت کتابوں ، سيڈيوں ، کيسيٹوں وغيرہ ، کی در آمد اور برآمد کارکارڈ رکھا جاتا ھے ، اس طرح سارے دفتری امور بھی يھی شعبہ انجام ديتا ھے ۔

7- مہيمان خانہ : مکتب اپنے مہيمانوں کے استقبال کيلئے مہمان خانہ کی خدمات بہي موجود ہيں ، جس ميں باہر سے آئے کسی بہی مہمان کو تين دن تک اپنی مہمانی پيش کرتا ھے۔

8- گودام : مکتب نے ذخيرۂ کتب کيلئے ايک گودام کا انتظام رکھا ھے جس ميں بيک وقت کثير تعداد ميں ھرزبان سے متعلقہ کتابيں ، کيسيٹيں ، فولڈرس، اور پامفليٹ وغيرة دستياب رھتے ھيں ۔

9- برانچ آفس : مکتب نے اپنے دعوتی امور کو و سعت ديتے ھوئے ايک برانچ آفس مين مارکيٹ ميں قائم کی ھے جھاں سے عوامی تعلقات کو مضبوط کيا جاتا ھے اور زائد از 11 زبانوں ميں عوام تک دينی ودعوتی مواد فراھم کيا جاتا ھے ۔

10- شعبئہ دعاة : مکتب کا يہ اھم اورکليدی شعبہ ھے جس ميں متعدد زبانيں جیسے اردو، ھندی ، بنگالی اور مليالم وغيرہ ميں دعاة کی خدمات حاصل ھيں ، اس شعبہ کے تحت مختلف مقامات ميں مختلف موضوعات کے تحت دروس منعقد کئے جا تے ھيں ، تربيتی کلاسوں کا اہتمام ھوتا ھے ، يہ مکمل کوشش رہتی ھيکہ امت کے افراد شرک وبدعات اور بے جا رسم و رواج سے پاک زندگی گذارنے کے قابل بن جائيں ، اسی طرح وقتا فوقتا اجلاس عام اور خصوصی دورہ و سمينار کا بھی اہتمام کيا جاتا ھے ۔

جزاکم اللہ احسن الجزاء