اذان سنتے وقت:

اذان سنتے وقت:


مؤذن کے جواب میں وہی کلمہ کہےجو موذن نے کہا ہو،البتہ "حي على الصلاة” (آﺆنماز کی طرف)اور "حي على الفلاح”(آﺆکامیابی کی طرف)کے جواب میں "لا حَوْلَ ولا قُوَّةَ إلا بالله”(اللہ کے بغیر کسی کے پاس کوئی طاقت وقوت نہیں )کہے.

(بخاری ،مسلم)

موذن کے "”أشهدُ أنْ لا إلهَ إلا الله"کہنے کے بعدمندرجہ ذیل دعا پڑھے:

"أشهدُ أنْ لا إلهَ إلا الله، وحْدَهُ لا شَريكَ لَهُ، وأنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ ورسولهُ، رضيتُ بالله ربّاً، وبِمُحمدٍ رسولاً وبالإسلامِ ديناً”

"میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی برحق معبود نہیں،(وہ )اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ،اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ،میں اللہ کے رب ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونےاور اسلام دین ہونے پر راضی ہوں”

(مسلم) (تو اس کے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں)

نوٹ:جب موذن "الصلاة خير من النوم"(نماز نیند سے بہتر ہے)کہے تو اس کے جواب میں "الصلاة خير من النوم”کہا جائے۔