حیض کی مدت کتنے دنوں کی ہے ؟

حیض کی مدت کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ کتنے دنوں کی ہے ؟

جواب السؤال
کسی مرفوع صحیح حدیث سے حیض کی کم اور زیادہ مدت ثابت نہیں ہے ۔ مگر عام طور پر حیض کے زیادہ سے زیادہ دس روز اور کم سے کم ایک یا دوروز ہیں ۔ حیض کی اصل مدت ہر عورت کے لئے اس کی معمولی عادت ہے اس لئے ہر عورت اپنی عادت پر عمل کرے اگر اس عادت سے کم یا زیادہ خون آجائے تو وہ حیض نہیں ہے بلکہ بیماری ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : فتحیضی ستۃایام او سبعۃ ایام فی علم اللہ ثم اغتسلی [حمنہ تمہیں ]چھ یا سات روز حیض آئے گا ۔ اللہ کے علم میں پھر غسل کر کے نماز پڑھنی شروع کردینا ۔ اسی طرح ہرمہینے کرتی رہو ۔

{مرسل : قیصر محمود، مأخوذ از : اسلامی تعلیم ۔ مولانا عبد السلام بستوی ۔ حیض کابیان ۔ جلداول ص 208تا209 }