سوال : حکومت ہماری تنخواہ سے جبرا جی پی فنڈ کی کٹوتی کرتی ہے ۔ اس پر سالانہ سود لگاتی ہے ۔ کیا مذکورہ فنڈ بمع سود لے سکتے ہیں یا نہیں ؟ لینے کی صورت میں سود والی رقم کن جگہوں پر لگائی جاسکتی ہے ؟ |
جواب السؤال |
جواب : کل رقم حاصل کرلیں البتہ جی پی فنڈ سے حاصل ہونے والے سود کا مصرف یہ ہے کہ وہ رقم کسی ایسے شخص کو دے دی جائے جس نے سودی رقم دینی ہے یا جس پر حرام کی چٹی ہے تا کہ اسے اس سے خلاصی مل جائے لیکن مباح کاموں پر خرچ کرنا حرام ہے ۔
{مرسل : قیصر محمود، ماخوذ از : ہفت روزہ الاعتصام لاہور4/اپریل 2000ءص11/411 } |