سوال : روزہ دار کے کیلئے رگ اور پٹھوں میں انجکشن لگوانے کا کیاحکم ہے ، نیز ان دونوں قسم کے انجکشن میں کیا فرق ہے ؟ |
جواب السؤال |
جواب : صحیح بات یہ ہے کہ رگ اور پٹھوں میں انجکشن لگوانے سے روزہ نہیں ٹوتا ، البتہ غزا کا انجکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ، اسی طرح چیک اپ خون نکلوانے سے بھی روزہ نہیں ٹوتا ، کیونکہ اسکی شکل پچھنہ لگوانے کی نہیں ہے ، پچھنہ لگوانے سے علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق لگوانے اور لگانے دونوں کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے ، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : پچھنہ لگانے اورلگوانے والے نے روزہ توڑ دیا ” ۔
{مرسل : قیصر محمود، مأخوذ از : مسائل زکاۃ وصوم / شیخ الاسلام عبد العزیزبن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ /ص: 99 } |