سوال: موجودہ رہائشی مکانوں میں جوغسل خانہ اور بیت الخلا ء مشترکہ بنائے جاتے ہیں ۔ بظاہر بیت الخلاء صاف ستھرے نظر آتے ہیں ۔ کیا ان بیت الخلاء والے غسل خانوں میں وضوکیا جاسکتا ہے ؟اگر جواب اثبات میں ہوتو بسم اللہ پڑھنے کا کیاحکم ہے ؟ |
جواب السؤال |
جواب:۔مشترکہ غسل خانہ اور بیت الخلاء میں وضوکرنا جائز ہے ۔ لیکن وہاں بسم اللہ نہیں پڑھنی چاہئے۔ داخل ہونے سے پہلے بہ نیت وضو بسم اللہ پڑھ لے یا قضائے حاجت سے فراغت کے بعد آجائے اور بسم اللہ پڑھ کے واپس جاکے وضو کرے ۔ سعودیہ کے شیخ ابن عثیمین کا فتوی ہے کہ دل میں پڑھ لے بہ آواز بلند نہ پڑھے ۔ فرماتے ہیں :اللتسمیۃ اذاکان الانسان فی الحمام تکون بقلبہ ولا ینطق بھا بلسانہ {فتاوی اسلامیہ 1/219}
{مرسل : قیصر محمود، ماخوذ از : ہفت روزہ الاعتصام لاہور17مارچ2000ء ص12/304} |