سوال :ڈارھی مونڈنے کا کیا حکم ہے ؟ رخساروں کے بال مونڈنا اور داڑھی ،مونچھ چھوڑدینا کیساہے ؟ |
جواب السؤال |
جواب : داڑھی مونڈنا ناجائزہے. نبی ٍصلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ہے:مونچھ کاٹو، داڑھی چھوڑدو، مشرکین کے خلاف کرو،اودوسری جگہ نبی ٍصلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : ” مونچھیں چھوٹی کرو، اور داڑھیاں بڑھاؤ، مجوسیوں کے خلاف کرو ”. لسان العرب اور القاموس کے مصنف نے لکھا ہے کہ داڑھی وہ بال ہے جودونوں رخسار اور ٹھڈی پر اگتاہے ” اس لئے رخسار اور ٹھڈی پر اگنے والے بالوں کو مونڈنا یا کاٹنا جائز نہیں ہے.
{مرسل : قیصر محمود، ماخوذ : فتاوی شیخ ابن باز رحمہ اللہ ، ص :401 ، مطبوعہ : دارالداعی } |