سوال : کسی عالم دین سے سنا تھا کہ میت اگر عورت ہو تو اس کے جنازے کو غیر محرم نہیں اٹھا سکتا ، کیا واقعی کوئی ایسا مسئلہ ہے ؟ {محمد ادریس عتیق،ملتان}

سوال : کسی عالم دین سے سنا تھا کہ میت اگر عورت ہو تو اس کے جنازے کو غیر محرم نہیں اٹھا سکتا ، کیا واقعی کوئی ایسا مسئلہ ہے ؟ {محمد ادریس عتیق،ملتان}
جواب السؤال
جواب : غیرمحرم عورت کا جنازہ اٹھا سکتا ہے ۔ کوئی حرج نہیں ۔حدیث میں مطلقا وارد ہے ۔ واحتملھا الرجال علی اعناقھم ۔ یعنی مرد میت کو اپنے کندھوں پر اٹھا لیتے ہیں ۔ امام بخاری علیہ الرحمہ کی صحیح بخاری میں تبویب سے بات واضح ہے ۔ باب حمل الرجال الجنازۃ دون النساء ۔

{مرسل : قیصر محمود، ماخوذ از : ہفت روزہ الاعتصام لاہور 21/اپریل/2000ء ص11/443}

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں