سوال : کن لوگوں کو رمضان میں افطار کرنے کی اجازت ہے ؟ وہ لوگ جن کیلے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے، مثلا عمر رسیدہ مرد وعورت اور ایسا مریض جس کے شفا یاب ہونے کی امید نہ ہو، ایسے لوگوں کے بارے میں آپ کی کیا رائےہے ؟کیا روزہ نہ رکھنے کے عوض انہیں فدیہ دینا ہوگا ؟

جواب : جو شخص بڑھاپے کی وجہ سے یا کسی ایسی بیماری کی وجہ سے جس سے شفا یاب ہونے کی امید نہ ہو ، روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو ، اسے ہر دن کے بدلے بصورت استطاعت ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہو گا ، جیسا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت { جن میں ابن عباس رضی اللہ عنہما بھی ہیں } کا فتوی ہے ۔

مأخوذ از : مسائل زکاۃ وصوم / شیخ الاسلام عبد العزیزبن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ /ص: 95

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں