سوال :- کیا”شراب”سمیت تمام نشہ آور چزیں حرام ہونے کے ساتھ ساتھ نا پاک بھی ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو "الکحل” والی عطر اور پرفیوم وغیرہ لگاکر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟ کیا”صمد بونڈ”وغیرہ {جواشیاء کو چپکانے میں استعمال ہوتا ہے }جنھیں سونگھنے سے نشہ آتاہے ،اسی حکم میں ہیں ؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں تفصیلی جواب درکار ہے ۔ جزاکم اللہ خیراََ ۔

جواب السؤال
جواب:-بعض حرام چیزیں ناپاک بھی ہیں جیسے پاخانہ وپیشاب وغیرہ اور بعض حرام چیزیں ایسی ہیں جن کو چھونے سے آدمی ناپاک نہیں ہوتا مثلا گدھا ۔ یا ماں سے نکاح حرام ہے لیکن وہ ناپاک نہیں ۔ الکحل وپرفیوم وغیرہ حرام بھی ہےاور ناپاک بھی ۔ صمد بونڈ کو اگر کھانے سے نشہ آتا ہے یا سونگھنے سے تو وہ حرام ہے ، ناپاک کے بارے میں علم نہیں ۔ وللہ وعلم بالصواب {مولانا فاروق اصغر صارم }

{مرسل : قیصر محمود، ماخوذ از : ہفت روزہ الاعتصام لاہور2تا8دسمبر2005ءص11}