س : اجرت پر لوگوں کے لئے قرآن پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟ جواب سے نوازئے ، اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے ۔

س : اجرت پر لوگوں کے لئے قرآن پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟ جواب سے نوازئے ، اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے ۔
جواب السؤال
بسم اللہ الرحمن الرحیم

ج : اگر لوگوں کو قرآن کی تعلیم دینا اور اسے یاد کرا نا مقصود ہو تو علماء کے دو اقوال میں صحیح تر قول کے مطابق اجرت لینے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ اس حدیث صحیح کے مطابق جس میں ڈسے گئے شخص کے لئے اجرت کی شرط کے ساتھ قرآن پڑھنے کاذکر آیا ہے ۔ نیز اسی حدیث میں آپ کا یہ فرمان بھی ہے کہ : "جن چیزوں میں تم اجرت لینے کے زیادہ مستحق ہو اللہ تعالی کی کتاب ہے ” ۔ { بخاری ] اوراگر قراءت قرآن کا مقصد تقریبات وغیرہ میں فقط اسکی تلاوت ہو تو اس پر اجرت لینا جائز نہیں ۔

شیخ الاسلام ابن تیمیہ کا کہنا ہے کہ اسکی حرمت کے بارے میں اھل علم کے مابین اختلاف کا مجھےپتہ نہیں ہے ۔

{مرسل : قیصر محمود، ماخوذ : فتاوی شیخ ابن باز رحمہ اللہ ، ص :371 ، مطبوعہ : دارالداعی }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں