س : اگر نمازی ، نماز با جماعت کے آخری تشہد میں ملے تو کیا اسے نماز باجماعت کا اجر ملے گا یا نہیں ؟

س : اگر نمازی ، نماز با جماعت کے آخری تشہد میں ملے تو کیا اسے نماز باجماعت کا اجر ملے گا یا نہیں ؟
جواب السؤال
بسم اللہ الرحمن الرحیم

جواب : اگر نمازی ایک رکعت پالے تو اسے نماز باجماعت کا ثواب ملے گا ۔ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ : {من ادرک رکعۃ فی الصلاۃ فقد ادرک الصلاۃ}جس نے نماز کی ایک رکعت پالی ، گویا اس نے پوری نماز پالی ۔لیکن اگر کوئی کسی عذر کی وجہ سےجماعت سے پیچھے رہ جا ئے جیسے مرض وغیرہ تو اسے پو ری نماز کا ثواب ملے گا ۔ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا ہے کہ:

{اذا مرض الرجل اوسافر کتب اللہ لہ ماکان یعمل وہوصحیح مقیم }

جب کوئی شخص بیمار ہو جائے یا سفر میں ہو تو اللہ اسکا اتنا ہی عمل لکھتا ہے جتنا وہ مقیم رہ کر تندرستیکی حالت میں کر تا تھا ۔

{مرسل : قیصر محمود، ماخوذ : فتاوی شیخ ابن باز رحمہ اللہ ، ص :63-64، مطبوعہ : دارالسلام }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں