مجلس کا کفارہ

"سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وبِحَمْدِكَ، أشْهَدُ أن لاَ إلَهَ إلاَّ أنْتَ أستغفِرُك وأتُوبُ إليك”.

"اے اللہ !تو ہر نقص وعیب سے پاک ہے،اور ساری تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں ،میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئ معبود نہیں،میں تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں اور تیرے حضور توبہ کرتا ہوں”

(احمد ،ترمذی ،ابن حبان)

[حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہےکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص کسی مجلس میں بیٹھا اور اس میں بہت باتیں کیں اور اٹھنے سے پہلے (مندرجہ بالا)دعا پڑھ لی،تو اس مجلس میں اس سے ہونے والے تمام گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں ]