بسم اللہ الرحمن الرحیم
مرد مومن کے شب وروز
مسلمان بھائیو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ وبعد
حقوق الہی کی حفاظت فرمائیں ۔ اللہ آپکو محفوظ رکھے گا ۔ اللہ تعالی کو آپ یاد رکھیں آپ اسے اپنے سامنے پائیں گے ۔
1- کیا آپ نے آج فجر کی نماز باجماعت اداکی ؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جس شخص نے فجر کی نماز باجماعت اداکی وہ اللہ کی حفاظت وآمان میں ہے ۔
2- کیا آپ نے آج پانچوں نمازیں خشوع وخضوع اور حضور قلب کے ساتھ ادکیں؟۔
ارشاد باری تعالی ہے ” نمازوں میں محافظت کر خاصکر درمیانیاوراللہ کے حضور باادب کھڑے ہو جا ئو ۔
3- کیا آج آپ نے سنت رواتبہ کی پا بندی کی ؟ ۔ کیا آپنے دن بھر میں ایک بار بھی سچی تو بہ کی ؟ ۔ کیا آپ نے کژت سے استغفار کیا ؟ ۔
اللہ وحدہ لاشریک لہ کا ارشاد ہے کہ اے ایمان والو اللہ کی طرف خالص تو بہ کے ساتھ رجوع کرو۔
ایک مختصر ساعمل ایسا ہے جو بہت ہی بڑے ثواب کا باعث ہے یعنی اگر کوئی شخص چاشت کی دورکعت نماز اداکرلے تو یہ دورکعتیں اسکے ایک ایک چوڑکا صدقہ بن جاتی ہیں اس نماز کو پرہیز گاروں اور سچے لوگوں کی نماز کہا گیا ہے ۔
یاد رکھیں کہ جس دن آپ نے قرآن کی چند آیاتیں بھی نہیں پڑھیں وہ آپ کا تاریک ترین دن ہے اور اس دن میں کوئی برکت نہیں ہے اس لئے کہ وقت کی برکت قرآن ہی سے حاصل کی جاتی ہے ، خالق کونین کا ارشاد ہے : یہ کتاب جو ہم نے نازل فرمائی ہے بابرکت ہے تا کہ لوگ اسکی آیتوں میں غور وفکر کریں اور اصحاب عقل وخرد نصیحت حاصل کریں ۔
دل کی سختی بہت ہی بڑی مصیبت ہے اور اسکی دوا یاد الہی ہے جیسا کہ ارشاد ہے : یاد رکھو کہ دلوں کو اطمینان اللہ کے ذکر ہی سے حاصل ہوتا ہے ۔ مثلا نماز کے بعد اور صبح و شام کے اذکار و ورد۔
خود ہی فیصلہ کریں کہ اسکا ایمان کیسے سلامت جسکی نگاہیں فعل حرام کا ارتکاب کرتی رہیں رب العزت کا فرمان ہے : اے نبی مومنوں سے کہئے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکہیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں ۔آپکا مبارک تریں دن وہ ہے جس میں آپ نے کوئی صدقہ کیا ہے یا کسی مسلمان کا دل خوش کیا ہے یا دوجھگڑ نے والوں کے درمیان صلح کرائ ،رب العالمین کا فرمان ہے تمہاری بہت ساری سرگوشیاں بے فائدہ ہیں مگر جس شخص نے صدقہ یا کسی بھلائ یا لوگوں کے درمیان اصلاح کا حکم دیا ۔
یہ نہ بھولیں کہ آپکا ہر قدم آخرت کی طرف اٹھ رہا ہے لہذا زاد ۃراہ تیار رکھیں ۔ ارشاد باری تعالی ہے : نوشہ تیار رکھو بلا شبہ بہترین نوشہ تقوی ہے ۔ تہجد ۔ مریض کی عیادت ۔ قبر کی زیارت ۔ جنازہ میں شرکت ۔ ذکر کی مجلس میں حاضری ، اللہ کے خوف سے رونا ، اللہ کی نشانیوں میں غور و فکر سے کام لینا ، سلامتی قلب ، زبان کی حفاظت اور نیکوں کاروں سے محبت یہ سب وہ روشن شاھراہیں جن میں ہر طرف نور ہی نور بکھراہے ، اللہ تعالی جسے چاہتا ہے اپنے نور کی طرف ہدایت کرتا ہے ،
وصلی اللہ علی نبینا محمد نبی الھدی والرحمۃ وعلی آلہ واصحابہ اجمعین
آپکا بھائی جو اپنے رب کی بخشش کا محتاج ہے ۔