نیند سے جاگنے کے بعد کے اذکار

R”الحَمْدُ لله الَّذِي أحْيَانا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وإليه النشور ".

"سب تعریفیں اللہ کےلئے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا،اور اسی کی طرف اٹھ کر سب کو جانا ہے”

(بخاری:6312- مسلم:2711)
R”الحَمْدُ لله الذي عَافَانِي في جَسَدِي ورَدَ عَلَيَّ روحِي وأَذِنَ لي بِذِكْرِه”. "سب تعریفیں اللہ کےلئے ہیں جس نے مجھے میرے جسم میں عافیت دی،اور میری روح مجھے واپس کی،اور مجھے اپنی یاد کی اجازت دی”

(ترمذی: 3401)

Rرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”جس شخص کی آنکھ رات میں کسی وقت کُھل جائے اور یہ کلمات کہے: لا إِلَهَ إلاَّ الله وحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ ولَهُ الحَمْدُ وَهُوَ على كلِّ شيءٍ قَدير، الحَمْدُ لله وسبْحانَ الله ولا إلَهَ إلاَّ الله والله أكبر ولا حَولَ ولا قُوةَ إلاَّ بالله” پھر کہے : "اللهم اغْفِرْ لي”

"اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ،اس کا کوئی شریک نہیں ،اسی کےلئے مُلک ہے، اور اسی کےلئے حمد ہے،اور وہ ہر چیز پر قادر ہے،اللہ پاک ہے، اور سب تعریف اللہ کےلئے ہے، اور اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں،اور اللہ سب سے بڑا ہے،اور اللہ کی مدد کے بغیر نہ (کسی چیز سے بچنے کی )طاقت ہےاور نہ (کچھ کرنے کی)قوت ہے،اے میرے رب مجھے بخش دے” (راوی نے بیان کیا :یہ لفظ کہے اور پھر کوئی دعا کرے تو قبول ہوتی ہے،اور اگر اٹھ کر وضو کرے اور نماز پڑھے تو اس کی نماز قبول ہوتی ہے).

(بخاری :1154-ابن ماجہ:3878)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں