"أشْهَدُ أن لا إله إلا الله وحْدَهُ لا شريكَ لهُ ، وأشْهَدُ أنَّ محمداً عَبدُهُ ورسُولُه”.
اس کے بعد اتنا اضافہ بھی ثابت ہے :
R”اللَّهُمَّ اجْعَلْني مِنَ التَّوَّابينَ واجْعَلْنِي من المُتَطَهِّرِينَ”.
:”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ،وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتاہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں ”
(مسلم:234)
"اے اللہ !مجھے توبہ کرنے والوں اور پاکی کا خصوصی اہتمام کرنے والوں میں سے بنادے”
(ترمذی:55)
نیز یہ دعا بھی پڑھنا ثابت ہے:
R”سبحانك اللهم وبحمدك أشهد أن لا إله إلا أنت استغفرك وأتوب إليك”.
"اے اللہ !تو تمام نقص وعیب سے پاک ہے،ساری تعریفیں تیرے لئے ہیں ،میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ،میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری جناب میں توبہ کرتا ہوں”
(مستدرک حاکم:1/564، عمل الیوم ،اللیلۃ :81 )