وھابی کون ہیں اوران کی دعوت کیا ہے

وھابی کون ہیں اوران کی دعوت کیا ہے
سوال :
میں کچھ مدت قبل مسلمان ہوا ہوں اوربہت سے لوگوں نےمجھے کہا ہے کہ میں وھابیوں سے دوراوربچ کررہوں ، تووھابی کون ہیں اوران کی دعوت کیا ہے ؟

جواب:
الحمد للہ
مسلمان پر واجب اورضروری ہے کہ وہ سلف صالحین جوصحابہ کرام اوران کی متبعین جنہون نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طریقے کی پیروی کی ان کے منھج اورطریقے پررہتے ہوۓ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع وپیروی کرے رضی اللہ عنہم اجمعین ۔

اورانہیں اہل سنت والجماعت کا نام دیا جاتا ہے ( اہل سنت والجماعت سے مراد حنفی بریلوی نہیں ) اورجوبھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر چلے وہ اہل سنت والجماعت میں شامل ہے ۔

اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم توتوحید لے کرآۓ اور شرک و بدعت کا قلع قمع کیا ، اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم توصرف اکیلے اللہ وحدہ لاشریک کی عبادت کی دعوت لاۓ اوراسی کی دعوت دیتے رہے اس کے علاوہ کسی اورکی عبادت کرنا شرک ہے چاہے وہ دعا ہویا مدد ونصرت اوررزق طلب کرنا ۔

اوررہا کلمہ وھابی تو اس کے بارہ میں گزارش ہے کہ کچھ لوگ اس کلمے کا اطلاق شیخ امام محمد بن عبدالوھاب بن سلیمان التمیمی الحنبلی رحمہ اللہ تعالی کی دعوت پر کرتے ہیں ، انہیں اوران کے طریقے پرچلنے والوں کووھابی کا نام دیتے ہیں ۔

جس کے پاس ہلکی سی بھی بصیرت ہے وہ یہ جانتا ہےکہ امام محمد بن عبدالوھاب رحمہ اللہ تعالی کی تحریک دعوت توخالص توحید پرمبنی تھی اورانہوں نے ہرقسم کے شرک مثلا مردوں سے مرادیں مانگنا ، اوردرختوں پتھروں وغیرہ سے حاجتیں پوری کروانا ان سب سے بچنے کی دعوت دی ۔

اورامام محمد بن عبدالوھاب رحمہ اللہ تعالی کا عقیدہ بھی سلف صالح اورتابعین رحمہم اللہ تعالی کے عقیدہ کے مطابق تھا ، اس کی دلیل ان کی کتابیں اوررسائل اورفتوی ہیں اوران کے بعد آنے والے ان کے بیٹے اورپوتوں وغیرہ کی کتابیں بھی اس کی دلیل میں دیکھی جاسکتی ہیں جو کہ سب کی سب مطبوعہ ہیں اوربازارمیں ملتی اورلوگوں کےدرمیان پھیل چکی ہیں ۔

ان کی دعوت کتاب اللہ اورسنت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کے موافق ومطابق تھی نہ تووھابیہ ایک طریقہ ہے اورنہ ہی ایک مذھب بلکہ یہ تودعوت توحید اور جوکچھ دینی معالم شعارناپید ہوچکے تھے ان کی تجدید ہے ۔

اس لیے ہم سائل سے گزارش کرتے ہیں کہ جن لوگوں نے آپ کوایسے لوگوں سے بچنے کا کہا ہے آپ ان سے بچ کررہیں اس لیے کہ وہ لوگ آپ کو حق اورامت کے اسلاف کے منھج پرچلنے اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنے سے روک رہے ہیں ۔

اورہر کلمہ حق کہنے اورصحیح عقیدہ پرچلنےوالے شخص کووھابی کہنااور پھر ایسے لوگوں سے بچنے کا کہنا یہ توجاہلوں لالچی لوگوں کا طریقہ ہے ، ہم اللہ تعالی سے سلامتی وعافیت کے طلبگار ہیں ۔

دیکھیں فتاوی شیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی ( 3 / 1306 ) ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں