پاک ہونے کے بعد اگر میلا اور گدلا ….

پاک ہونے کے بعد اگر میلا اور گدلا و زرد پانی آجائے تو وہ حیض میں شامل ہو گا یا نہیں ؟

 

جواب السؤال
وہ حیض میں داخل نہیں ہے ۔ حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں ۔

کنا لانعد الصفرۃ والکدرۃ بعد الطھر شیئا ۔ [بخاری ،ابوداود]پاکی کے بعد زرد اور گدلے پانی کو ہم لوگ کچھ شمار نہیں کرتے تھے ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتیں ہیں :ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قا ل فی المراۃ التی تری مایریبھا بعد الطھر انما ھو عرق ۔ [احمد ،ابن ماجہ]

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے متعلق جو پاکی کے بعد شک وشبہ کی چیز دیکھےتو فرمایا کہ وہ عرق {رگ}کا خون ہے حیض نہیں ہے ۔

{مرسل : قیصر محمود، مأخوذ از : اسلامی تعلیم ۔ مولانا عبد السلام بستوی ۔ حیض کابیان ۔ جلداول ص 211 }