کیا بغل اور زیر ناف کے بال اور اس جیسے دوسرے بالوں کو صاف کرنے کیلئے دواکا استعمال جا ئز ہے ؟
جواب السؤال
بغل اور زیر ناف کے بال صاف کرنے کیلئے دواکا استعمال کرمیں کوئی حرج نہیں ہے ۔
لیکن اگر ممکن ہو تو بغل اور زیر ناف بال کیلئے استرے کا استعمال کرے ، اس لئے کہ رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : پانچ چیزیں فطرت سے ہیں ، ختنہ کرنا ، زیر ناف کے بال مونڈنا، مونچھ کے بال کاٹنا ، ناخن تراشنا اور بغل کے بال اکھاڑنا۔ اس حدیث میں : استحداد : کا معنی استرا کے ذریعہ بال مونڈنا ہے ۔
{مرسل : قیصر محمود، مأخوذ از : فتاوی علامہ عبد العزیز بن باز ص 404}