"اللهُمَّ إِنِّي أعُوذُ بكَ أنْ أضِلَّ أوْ أُضَلَّ، أوْ أَزِلَّ أوْ أُزَلَّ، أوْ أَظْلِم أوْ أُظْلَم، أوْ أَجْهَلَ أوْ يَجْهَلَ عَلَيَّ”.
"اے اللہ !میں تیرے ذریعہ اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ دینِ حق سے گمراہ ہوجاﺆں، راہِ حق سے پھسل جاﺆں یا پھسلایا جاﺆں،یا کسی پر ظلم کروں یا کسی کے ظلم کا نشانہ بنوں،یا میں نادان بن جاﺆں یا میرے ساتھ کوئی نادانی کرے”(بخاری ،مسلم ،ابوداﺆد،ترمذی) [رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہےکہ جو گھر سے نکلتے وقت مندرجہ ذیل دعاپڑھتا ہے،تو اسے کہا جاتاہے :تو کفایت یافتہ ،نجات یافتہ اور ہدایت یافتہ ہوگیا،اور شیطان اس سے دور ہٹ جاتا ہے]
(ابوداﺆد، نسائی ،ترمذی)
"بسم الله ، توكَّلْتُ على الله، لا حَوْلَ ولا قُوةَ إلا بِالله”.
"میں اللہ کے نام کے ساتھ نکل رہاہوں،میرا اللہ پر ہی توکل ہے،اللہ کی توفیق کے بغیر مجھ میں کوئی طاقت اور قوت نہیں”