[نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:آدمی گھر میں داخل ہوتے وقت اورکھانا کھاتے وقت اللہ کا ذکر کرتا ہے تو شیطان (اپنے ساتھیوں سے)کہتا ہے:تمہارے لئے یہاں نہ رات گذارنے کی جگہ ہے،اور نہ رات کاکھانا،اور اگر گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر نہیں کرتا تو شیطان کہتا ہے کہ تمہیں رات گذارنے کےلئے ٹھکانامل گیا،اور اگر کھانا کھاتے وقت اللہ کا ذکر نہیں کرتا توکہتا ہے:تمہیں رات گذارنے کےلئے ٹھکانا اور رات کا کھانا مل گیا(مسلم) ] نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”جب آدمی گھر میں داخل ہو تو یہ دعا کرے:
"اللّهُم إني أسألُك خَيْرَ المَولجَِ وخَيْرَ المَخْرَجِ ، بسم الله وَلَجْنا بسم الله خَرَجْنا وعَلَى الله رَبِّنا تَوَكَّلْنَا”
"اے اللہ !میں تجھ سے داخل ہونے اور نکلنے کی جگہ کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں،اللہ کے نام کے ساتھ ہم داخل ہوئےاور اللہ کے نام کے ساتھ نکلے،اور اللہ پرور دگار پر ہم نے توکل کیا”
(ابوداﺆد)