سوال : میت کو قبر میں دفن کرنے کے بعد قبر پرسورہ بقرہ کے ابتدائی اور آخری رکوع کو تلاوت کرنا اور اسمائے الہی پڑھنا کیسا ہے ؟ کیا میت کی بخشش کیلئے اس موقع پر جنازے والی دعائیں پڑھی جاسکتی ہیں ؟

سوال : میت کو قبر میں دفن کرنے کے بعد قبر پرسورہ بقرہ کے ابتدائی اور آخری رکوع کو تلاوت کرنا اور اسمائے الہی پڑھنا کیسا ہے ؟ کیا میت کی بخشش کیلئے اس موقع پر جنازے والی دعائیں پڑھی جاسکتی ہیں ؟
جواب السؤال
جواب : قبر پر کھڑ ے ہوکر سورہ بقرہ کی آیات کی تلاوت والی حدیث امام بیہقی نے شعب الایمان میں ذکر کی ہے لیکن اسے ضعیف قرار دیا ہے اور کہا کہ درست بات یہ ہے کہ یہ ابن عمر کا قول ہے ۔اسمائے الہی کا ورد بھی ثابت نہیں ۔ البتہ دعا کرنا جزء رفع الیدین و نسائی وغیرہ میں ثابت ہے اور دعائیں جو چاہے پڑھ لے

{مرسل : قیصر محمود، مأخوذ از : ہفت روزہ الاعتصام لاہور 04/مئی/2000ء ص14/508 }