اللہ کے فضل وکرم سے میرے پاس مفید اور مراجع کی کتا بوں کا اچھا خاصہ ذخیرہ ہے ، لیکن میں اسے پڑتا نہیں ہوں ، ہاں کبھی کبھی کوئی پسندیدہ کتاب دیکھ لیتا ہوں ۔ دوسرے لوگ مجھ سے کتابیں لے جاتے ہیں اور استفادہ کے بعد لوٹادیتے ہیں ۔ کیا ان کتابوں کو اپنے گھر میں رکھنے کی وجہ سے مجھے گناہ ہوگا ؟
سوال : روزہ دار کے کیلئے رگ اور پٹھوں میں انجکشن لگوانے کا کیاحکم ہے ، نیز ان دونوں قسم کے انجکشن میں کیا فرق ہے ؟
سوال : جس شخص کے ذمہ رمضان کے روزوں کی قضا ہو ، اسکے لئے نفلی روزے مثلا شوال کے چھ روزے ، عشرہ ذی الحجہ کے روزے اور عاشوری کا روزہ رکھنا کیسا ؟
سوال : کن لوگوں کو رمضان میں افطار کرنے کی اجازت ہے ؟ وہ لوگ جن کیلے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے، مثلا عمر رسیدہ مرد وعورت اور ایسا مریض جس کے شفا یاب ہونے کی امید نہ ہو، ایسے لوگوں کے بارے میں آپ کی کیا رائےہے ؟کیا روزہ نہ رکھنے کے عوض انہیں فدیہ دینا ہوگا ؟
سوال : کیا اذان شروع ہونے کے ساتھ ہی سحری کھانے سے رک جانا ضروری ہے ، یا اذان ختم ہونے تک کھا پی سکتے ہیں ؟
سوال : ماہ رمضان کا شروع ہونا اور اختتام کو پہنچنا کیسے ثابت ہوگا ؟ اور اگر رمضان کے شروع ہونے یا مکمل ہو نے کے وقت صرف ایک شخص نے اکیلے چاند دیکھا تو اسکا کیا حکم ہے ؟
سوال: موجودہ رہائشی مکانوں میں جوغسل خانہ اور بیت الخلا ء مشترکہ بنائے جاتے ہیں ۔ بظاہر بیت الخلاء صاف ستھرے نظر آتے ہیں ۔ کیا ان بیت الخلاء والے غسل خانوں میں وضوکیا جاسکتا ہے ؟اگر جواب اثبات میں ہوتو بسم اللہ پڑھنے کا کیاحکم ہے ؟
سوال :- کیا”شراب”سمیت تمام نشہ آور چزیں حرام ہونے کے ساتھ ساتھ نا پاک بھی ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو “الکحل” والی عطر اور پرفیوم وغیرہ لگاکر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟ کیا”صمد بونڈ”وغیرہ {جواشیاء کو چپکانے میں استعمال ہوتا ہے }جنھیں سونگھنے سے نشہ آتاہے ،اسی حکم میں ہیں ؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں تفصیلی جواب درکار ہے ۔ جزاکم اللہ خیراََ ۔
سوال : میت کو قبر میں دفن کرنے کے بعد قبر پرسورہ بقرہ کے ابتدائی اور آخری رکوع کو تلاوت کرنا اور اسمائے الہی پڑھنا کیسا ہے ؟ کیا میت کی بخشش کیلئے اس موقع پر جنازے والی دعائیں پڑھی جاسکتی ہیں ؟
سوال : کسی عالم دین سے سنا تھا کہ میت اگر عورت ہو تو اس کے جنازے کو غیر محرم نہیں اٹھا سکتا ، کیا واقعی کوئی ایسا مسئلہ ہے ؟ {محمد ادریس عتیق،ملتان}
سوال : حکومت ہماری تنخواہ سے جبرا جی پی فنڈ کی کٹوتی کرتی ہے ۔ اس پر سالانہ سود لگاتی ہے ۔ کیا مذکورہ فنڈ بمع سود لے سکتے ہیں یا نہیں ؟ لینے کی صورت میں سود والی رقم کن جگہوں پر لگائی جاسکتی ہے ؟
ایک غریب آدمی کسی سے ہزار دوہزار روپے قرض لیتا ہے پھر کچھ عرصہ گزرنے کے بعد قرض دینے والااس مقروض کو یہ کہتا ہے کہ میرے وہ روپے زکاۃ میں قبول کریں ۔ کیا اسطرح زکاۃ اداہوجائے گی ۔؟
ایک عمرے اور دوسرے عمرے کے درمیان کتنے عرصے کا فرق ہونا چاہئے ۔میں نے دیکھا ہے کہ بعض حضرات روزانہ ہی مسجد عائشۃ {میقات}سے احرام باندھ کر عمرہ کرلیتے ہیں ۔ بعض دو تین دن بعد اور اسی طرح مختلف عرصہ بعد ۔ مسنون طریقہ کی وضاحت فرمادیں ۔؟
سوال : بعض طلبہ اور دوستوں کے ساتھ جب ہم سفر کرتے ہیں تو محض یاد گارکے لئے کچھ تصویریں کھینچتے ہیں .ایسی تصویروں کا کیا حکم ہے ؟
س : میں چین میں زیر تعلیم ایک صومالی طالب علم ہوں ، یہاں مجہے عام کھانوں بالخصوص گوشت میں بڑی پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے ۔ میری پریشانیاں یہ ہیں : {1} چین آنے سے قبل میں سنتا آیا ہوں کہ ملحدین کے ذبح کئے ہوئے جانور ، بلکہ موزوں تعبیر یہ ہے کہ قتل کئے ہوئے جانور کا کھانا مسلمانوں کے لئے جائز نہیں ہے ۔ اور ہماری یونیورسیٹی میں مسلمانوں کے لئے ایک چھوٹا سا مطعم ہے جس میں گوشت ملتا ہے لیکن میں پورے یقین کے ساتہ یہ نہیں کہ سکتا کہ وہ اسلامی طریقے پر ذبح کئے ہوئے جانور کا ہوتا ہے بلکہ اس بارے میں مجھے شک ہوتا ہے ، حالانکہ میرے دوسرے ساتھیوں کو میری طرح شک نہیں ہے وہ بڑے شوق سے کھاتے ہیں ۔ بتائیں کہ یہ لوگ حق پر ہیں یا حرام کھاتے ہیں ؟ {2} جہاں تک برتن کا سوال ہے تو یہاں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے برتنوں میں کوئی فرق نہیں کیا جاتا ۔ آپ بتائیں کہ ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہئے ؟