اللہ کے فضل وکرم سے میرے پاس مفید اور مراجع کی کتا بوں کا اچھا خاصہ ذخیرہ ہے ، لیکن میں اسے پڑتا نہیں ہوں ، ہاں کبھی کبھی کوئی پسندیدہ کتاب دیکھ لیتا ہوں ۔ دوسرے لوگ مجھ سے کتابیں لے جاتے ہیں اور استفادہ کے بعد لوٹادیتے ہیں ۔ کیا ان کتابوں کو اپنے گھر میں رکھنے کی وجہ سے مجھے گناہ ہوگا ؟

سوال :- کیا”شراب”سمیت تمام نشہ آور چزیں حرام ہونے کے ساتھ ساتھ نا پاک بھی ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو “الکحل” والی عطر اور پرفیوم وغیرہ لگاکر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟ کیا”صمد بونڈ”وغیرہ {جواشیاء کو چپکانے میں استعمال ہوتا ہے }جنھیں سونگھنے سے نشہ آتاہے ،اسی حکم میں ہیں ؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں تفصیلی جواب درکار ہے ۔ جزاکم اللہ خیراََ ۔

س : میں چین میں زیر تعلیم ایک صومالی طالب علم ہوں ، یہاں مجہے عام کھانوں بالخصوص گوشت میں بڑی پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے ۔ میری پریشانیاں یہ ہیں : {1} چین آنے سے قبل میں سنتا آیا ہوں کہ ملحدین کے ذبح کئے ہوئے جانور ، بلکہ موزوں تعبیر یہ ہے کہ قتل کئے ہوئے جانور کا کھانا مسلمانوں کے لئے جائز نہیں ہے ۔ اور ہماری یونیورسیٹی میں مسلمانوں کے لئے ایک چھوٹا سا مطعم ہے جس میں گوشت ملتا ہے لیکن میں پورے یقین کے ساتہ یہ نہیں کہ سکتا کہ وہ اسلامی طریقے پر ذبح کئے ہوئے جانور کا ہوتا ہے بلکہ اس بارے میں مجھے شک ہوتا ہے ، حالانکہ میرے دوسرے ساتھیوں کو میری طرح شک نہیں ہے وہ بڑے شوق سے کھاتے ہیں ۔ بتائیں کہ یہ لوگ حق پر ہیں یا حرام کھاتے ہیں ؟ {2} جہاں تک برتن کا سوال ہے تو یہاں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے برتنوں میں کوئی فرق نہیں کیا جاتا ۔ آپ بتائیں کہ ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہئے ؟